۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ علی یاسین رئیس نشست علمای صور لبنان

حوزہ/علمائے صور لبنان کے سربراہ شیخ علی یاسین نے ایک تقریر میں کہا کہ امریکی صہیونی منصوبہ خطہ اور لبنان میں فتنہ انگیزی کی کوشش کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علمائے صور لبنان کے سربراہ شیخ علی یاسین نے ایک خطاب میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکی صہیونی منصوبہ خطہ اور لبنان میں فتنہ انگیزی کی کوشش کر رہا ہے،مزید کہا کہ حالیہ دشمنیاں امریکی اور صہیونیوں کی لبنان کی دولت اور حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششیں ہیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ لبنان اپنے پانی اور سمندری دولت سے پیچھے نہیں ہٹے گا،مزید زور دے کر کہا کہ لبنان کی فوج، مزاحمت اور قوم تینوں قوتیں ملک کا ساتھ دیں گی۔

شیخ یاسین نے بیان کیا کہ مزاحمت و مقاومت کی طرف سے محاصرے کو شکست دینے کی پالیسی نے ثابت کیا کہ مزاحمت و مقاومت کی طاقت صرف سرحد کی حمایت اور قابضین کو ملک سے بے دخل کرنے تک محدود نہیں ہے،بلکہ مزاحمت و مقاومت عوام کے وقار کی حفاظت کرتے ہوئے ہر قسم کی ظالمانہ پالیسیوں اور پابندیوں کا سامنا کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔

مجمع علمائے صور لبنان کے سربراہ نے فلسطین میں مزاحمت و مقاومت کا مظاہرہ کرنے والوں کو سلام پیش کیا اور عرب قوم اور دنیا کے آزادی پسندوں سے فلسطینی مزاحمت کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .